اہم خبریں

تھائی لینڈ بحریہ کا جہاز سمندری طوفان میں پھنس کر ڈوب گیا،31 اہلکار لاپتہ

بنکاک(نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ کی بحریہ کا جہاز اپنی حدود میں 20 سمندری ناٹیکل میل کے فاصلے پر ڈوب گیا،بحری جہاز ڈوبنے سے 109 افراد سمندر میں ڈوب گئے،31 اہلکار لاپتہ، امدادی کاموں کے لیے 2 ہیلی کاپٹرز اور 4 کشتیاں بھیجی گئیں۔ریسکیو ٹیم نے 109 میں 78 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاحال 31 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔موسم کی خرابی کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سرچ آپریشن کو چند گھنٹوں کے لیے روکنا بھی پڑا جس کے باعث 31 افراد کے زندہ مل جانے کی امیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔

متعلقہ خبریں