لاہور (نیوز ڈیسک ) کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ جیا بگا کے قریب پیش آیا جس میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا اور ریلوے آپریشن جزوی طور پر معطل کردیا گیا۔ ٹرین کا انجن اور 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔حادثے کے حوالے سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ ایک رکشا ڈرائیور نے غیر قانونی طورپر ریلوے ٹریک عبور کرنےکی کوشش کی۔