اہم خبریں

ٹوئٹر کی سربراہی کا معاملہ،صارفین کی اکثریت نے ایلون مسک کو عہدہ چھوڑنے کا کہہ دیا

اسلام آ باد(نیوز ڈیسک )کیا میں ٹوئٹر کی سربراہی سے دستبردار ہو جاؤں؟ ایلون مسک نے عوام سے رائے طلب کر لی، جس میں صارفین کی اکثریت نے ایلون مسک کو ٹوئٹر سربراہ کا عہدہ چھوڑنے کا کہہ دیا،اس مقصد کے لیے ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 18 دسمبر کو پول کرایا تھا۔ پولنگ کے عمل میں 57.5 ووٹرز نے ایلون مسک کو ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا کہا۔اس کے مقابلے میں 42.5 فیصد نے ٹوئٹر سربراہ کو برقرار رکھنے کے حق میں ووٹ دیا۔ایک کروڑ 75 لاکھ سے زیادہ افراد نے ایلون مسک کے پول میں ووٹ ڈالے۔ ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ابھی ان کا کوئی جانشین موجود نہیں۔

متعلقہ خبریں