اہم خبریں

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے ،شاہ زین بگٹی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کوکلیدی اہمیت دیتا ہے کیونکہ سعودی عرب سے پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات ہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تمام شعبوں میں قریبی دوطرفہ، برادرانہ اور تاریخی تعاون رہا ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام دونوں ریاستوں کے درمیان انسداد منشیات اور انسداد سمگلنگ کی کوششوں کے لیے اقتصادی ڈومین سے ہٹ کر باہمی تعاون کو مزید متنوع بنانا چاہتے ہیں، ہم حالیہ سیلاب کے دوران برادر مملکت کی فراخدلانہ حمایت اور مخلصانہ تعاون کی دلی تعریف کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے پیر کو سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل محمد بن سید القرنی سے ملاقات میں کیا ۔ اس موقع پر محمد بن سید القرنی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان پراعتماد دوست اور بھائی ہیں۔ ان کا تاریخی رشتہ باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ انسداد منشیات اور انسداد سمگلنگ کی کوششوں کو سراہا ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے اپنے وفد کے ہمراہ وزارت نارکوٹکس کنٹرول کے مختلف حکام کے ساتھ میٹنگ کی اور متعلقہ شعبے سے متعلق وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں