اہم خبریں

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی

کراچی ( نیوز ڈیسک )ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے سے ایک لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 1796 ڈالر فی اونس ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ 1886 روپے اضافے سے ایک لاکھ 49 ہزار 948 روپے ہے۔

متعلقہ خبریں