اہم خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا، 14 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کے سودے طے

کراچی ( نیوز ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 14 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کے سودے طے ہوئے،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 57 ارب روپے کم ہوکر 6507 ارب روپے ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 578 پوائنٹس کے احاطے میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کم ہو کر 40970 پر بند ہوا۔حصص بازار میں آج 14 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3.81 ارب روپے رہی۔

متعلقہ خبریں