اہم خبریں

پی آئی اے کی پرواز میں سگریٹ نوشی پرعملے کو فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے پرواز میں سگریٹ نوشی پر عملے کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔فیصلہ یورپی سول ایوی ایشن (سی اے اے) سافا پروگرام کے تحت پی آئی اے طیارے کی انسپکشن کے دوران اسموکنگ کے انکشاف پر کیا گیا جبکہ ائیر لائن انتظامیہ نے نو اسموکنگ آن بورڈ […]

پنجاب میں شہریوں کے کال ریکارڈز کے غلط استعمال کا انکشاف،پولیس ہی فروخت میں ملوث نکلی

لاہور(نیوزڈیسک) پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کا کال ڈیٹا ریکارڈ غیر متعلقہ افراد کو فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تفتیشی افسران حساس ترین ریکارڈ کوملزمان کو پکڑنے کے ساتھ عام شہریوں کو بھی تنگ کرنے میں استعمال کرنے لگے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی ملی بھگت سے […]

اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پرتحریک انصاف نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد( نیوزڈیسک) اسلام آبادمیں عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایاگیا، درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری کابینہ کو بھی فریق بنایا گیا […]

حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ،کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی،اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئندہ 15 دنوں کیلئے برقرار رہیں گی ،ہفتہ کومیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول […]

پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم میں مزید 3کھلاڑیوں کو شامل کرلیاگیا

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے مزید 3 کھلاڑیوں کو تجربے کے لیے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے مزید 3 کھلاڑیوں کو تجربے کے لیے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔احسان اللّٰہ، صائم ایوب اور حسیب […]

وزڈن مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم کپتان ہوں گے

لاہور(نیوزڈیسک)وزڈن کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزڈن کی ون ڈے ٹیم میں پاکستان کے بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ، ایڈم زمپا اور نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم اور […]

آب زم زم لے جانے کے حوالے سے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنائیں،سعودی حکومت کی فضائی کمپنیوں کو تنبیہ

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب نے تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آب زم زم لے جانے کے حوالے سے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انتطام چلانے والے ادارے ’’جید کو‘‘ نے ایئرپورٹ پر فضائی آمدو رفت کرنے والی ایئرلائنز کو خصوصی مراسلہ جاری کیا […]

عالمی ادارہ صحت نے چین سے کورونا اموات کے اعداد و شمار طلب کرلئے

نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے چین سے کورونا وائرس کے حوالے سے مزید حقیقت پر مبنی معلومات شیئر کرنے کا کہہ دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتہ کو جاری ایک بیان میں ترجمان عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ چین کورونا صورتحال کی مزید حقیقی معلومات فی الفورشیئر کرے۔ترجمان کے مطابق چین کے اسپتالوں میں موجود متاثرین اور اموات […]

2023 بھی معیشت کیلئے مشکل سال ہوگا ،احسن اقبال نے پیشگی انتباہ جاری کردیا

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ رواں سال معاشی طور پر سخت ترین رہا، 2023بھی ایک مشکل سال قرار دیا جارہا ہے ، ہمیں اور زیادہ محتاط ہوکر چلنے کی ضرورت ہے ۔ہم پاکستان اور معیشت کی مرمت کررہے ہیں جبکہ عمران خان صبح و شام لوگوں […]

حکومت کا سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق پروپیگنڈامہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کافیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق منظم مہم چلانے والوں پر ہاتھ ڈالنے کی سفارش کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے ملک کے ڈیفالٹ کرنے کے بیانیہ کو دشمن کا ایجنڈا قرار دیا، اور تحریک انصاف کی قیادت کے بیانات کا جائزہ بھی لیا […]