مجھے لگتا تھا رمیز راجا پڑھے لکھے آدمی ہیں، ان سے کسی پر الزام لگانے کی امید نہیں تھی،محمد عامر

لاہور(نیوزڈیسک) فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ مجھے لگتا تھا کہ رمیز راجا پڑھے لکھے آدمی ہیں، مجھے ان سے کسی پر الزام لگانے کی امید نہیں تھی،اللّٰہ نے مجھے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا، میں پہلے پی ایس ایل میں پرفارم کرنا چاہتا ہوں۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور […]
2022پاکستان اسٹاک ایکس چینج کیلئے مایوس کن ثابت، 1184ارب روپےڈوب گئے

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لئے سال 2022 انتہائی مایوس کن سال ثابت ہوا جس میں کے ایس ای100انڈیکس میں 9فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ عالمی سطح پر موازنہ کیا جائے تو پاکستان دنیا بھر میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 10اسٹاک مارکیٹوں میں 7ویں نمبر پر رہا۔ معاشی ماہرین کے مطابق […]
لاہور ہائیکورٹ نے اراضی کے 78 سالہ پرانے تنازعہ کا فیصلہ سنا دیا، مرحوم کے وارثان پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے اراضی کے 78 سال پرانے تنازعہ کا فیصلہ سنا دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 1952 کا سول کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اراضی کے 78 سالہ پرانے تنازعے کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے اپیل دائر کرنے والے مرحوم نجیب اسلم کے وارثان پر دو لاکھ روپے جرمانہ […]
تمام ریکارڈ توڑنے کے بعد سونے کی قیمت میں 200روپے کی معمولی کمی،فی تولہ ایک لاکھ 83ہزار900کاہوگیا

کراچی(نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1824 ڈالر کی […]
2022 کے اختتام پر انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل نے بھی ڈوڈل بدل دیا

نیویارک (نیوزڈیسک)2022 کے اختتام پر انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل نے بھی ڈوڈل بدل دیا۔تفصیلات کے مطابق 2022 کا آج آخری دن ہے تو اسی مناسبت سے گوگل نے اپنا ڈوڈل بدل دیا ہے۔اپنے ڈوڈل میں گوگل نے پرانے سال کو الوادع کہنے اور نئے سال کے استقبال کے حوالے سے روشنیوں پھل جھڑیوں اور […]
پاکستان بھر میں 2022کا آخری سورج غروب ہوگیا،آکلینڈ میں نئے سال کا آغاز،شاندارآتش بازی کامظاہرہ

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان بھر میں 2022 کا آخری سورج غروب ہوگیا۔کراچی، لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سکھر اور دیگر شہروں میں رواں برس کے آخری غروب آفتاب کے نظارے کیے گئے۔2022بھی اپنی یادوں کے ساتھ دل کے آنگن میں اترگیا، اس سال کا غروب ہوتا آخری سورج پیغام دے گیا کہ 2022میں جو حاصل نہ ہوا […]
بابر اعظم کی اسپتال میں زیر علاج ننھے مداح سے ملاقات،ویڈیوکال پر محمد رضوان سے بھی بات کروائی

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنے ننھے مداح سے ملنے کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بابر اعظم کی ننھے مداح سے ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔مداح نے بابر اعظم سے پی ایس ایل کی ٹیموں پر دلچسپ گفتگو بھی کی۔بابر اعظم نے اپنے فین کو […]
جب بھی مقابلہ ہوگاسلیکٹڈ کو شکست اورجمہوریت پسند قوتوں کو فتح ہوگی،بلاول بھٹوزرداری

کراچی(نیوزڈیسک)وزیرخارجہ وچیئرمین پی پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جب بھی مقابلہ ہوگاسلیکٹیڈ کو شکست ہوگی اورجمہوریت پسند قوتوں کو فتح ہوگی،ہم نے آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو گھر بھیجا، چھ ماہ بعدبھی بنی گالہ سےچیخیں نکل رہی ہیں،عمران خان کی نفرت کی سیاست نے جمہوریت […]
2023میں 2 سورج اور2 ہی چاند گرہن ہوں گے،محکمہ موسمیات

کراچی(نیوزڈیسک)سال 2023 میں دنیا بھر میں 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کراچی نے بتایاکہ نئے سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 20 اپریل 2023 کو ہوگا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ سورج گرہن پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر34 منٹ پر شروع […]
کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن کچھ دیر بعد واپس لے لیاگیا

کراچی(نیوزڈیسک) شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن کچھ دیر بعد ہی واپس لے لیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹی فکیشن پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو فیصلہ واپس لیتے ہوئے نیا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ کمشنر کراچی نے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد […]