اہم خبریں

کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن کچھ دیر بعد واپس لے لیاگیا

کراچی(نیوزڈیسک) شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن کچھ دیر بعد ہی واپس لے لیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹی فکیشن پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو فیصلہ واپس لیتے ہوئے نیا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ کمشنر کراچی نے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی تھی تاہم وزیراعلیٰ کے حکم پر فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔قبل ازیں کمشنر کراچی کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق 31 دسمبر 2022ء اور یکم جنوری 2023ء کے لیے ہے۔

متعلقہ خبریں