اہم خبریں

پاکستان بھر میں 2022کا آخری سورج غروب ہوگیا،آکلینڈ میں نئے سال کا آغاز،شاندارآتش بازی کامظاہرہ

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان بھر میں 2022 کا آخری سورج غروب ہوگیا۔کراچی، لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سکھر اور دیگر شہروں میں رواں برس کے آخری غروب آفتاب کے نظارے کیے گئے۔2022بھی اپنی یادوں کے ساتھ دل کے آنگن میں اترگیا، اس سال کا غروب ہوتا آخری سورج پیغام دے گیا کہ 2022میں جو حاصل نہ ہوا نیا سال اس سب کے حصول کا پھر موقع فراہم کرے گا۔2022 میں بھی خلق ناانصافی، جہالت اور پسماندگی سے الجھتی رہی، اس سال بھی ارض پاک پرخوشحالی کا وہ سورج طلوع نہ ہوپایا جس کی روشنی ہر خاص وعام تک پہنچے، مگر مقام اطمینان یہ کہ امید کا دیا اب بھی روشن ہے۔عام لوگوں نے جہاں 2022میں اپنے خواب پورے نہ ہونے کا شکوہ کیا وہیں وہ نئے عزم کے ساتھ2022 کا استقبال کررہے ہیں۔نئے وعدوں اورنئی امیدوں کے ساتھ 2023ٓآرہا ہے ،خدا کرے یہ سال نئے مواقع لے کرآئے،نیا سال نئی منزلوں کی نوید لائے،خداکرے نیا سال عام آدمی کی مشکلیں دورکرنے اورآسانیاں تقسیم کرنے کا سال ہو۔دوسری جانب اس وقت نیوزی لینڈ میں سال 2022 اختتام پذیر جبکہ نئے سال کا آغاز ہو چکاہے۔سال 2023 کی آمد کے موقع پر نیوزی لینڈ میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، آسمان پر رنگ و نور کی برسات ہو گئی، عوام کے چہروں پر خوشیاں ہی خوشیاں بکھر گئیں۔دنیا میں نیووے اور امریکی علاقہ سمووا وہ آخری آباد مقامات ہیں جہاں سال نو کا استقبال سب سے آخر میں ہو گا، یہ کیریباتی کے جنوب مغرب میں جنوبی بحرالکاہل میں واقع ہیں، یہاں سال نو کا آغاز پاکستان کے 16 گھنٹے بعد ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں