اہم خبریں

تمام ریکارڈ توڑنے کے بعد سونے کی قیمت میں 200روپے کی معمولی کمی،فی تولہ ایک لاکھ 83ہزار900کاہوگیا

کراچی(نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1824 ڈالر کی سطح پر آگیا۔دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی معمولی کمی ہوگئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 57 ہزار 665 روپے ہوگئی۔اس کے برعکس صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 2070 روپے اور 1774 روپے 70 پیسے پر مستحکم رہی۔

متعلقہ خبریں