اہم خبریں

بابر اعظم کی اسپتال میں زیر علاج ننھے مداح سے ملاقات،ویڈیوکال پر محمد رضوان سے بھی بات کروائی

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنے ننھے مداح سے ملنے کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بابر اعظم کی ننھے مداح سے ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔مداح نے بابر اعظم سے پی ایس ایل کی ٹیموں پر دلچسپ گفتگو بھی کی۔بابر اعظم نے اپنے فین کو آٹوگراف والی کیپ گفٹ کی، جبکہ بابر اعظم ملاقات کے دوران مداح کی دلجوئی بھی کرتے نظر آئے۔بابر اعظم نے اپنے مداح کو میچ دیکھنے کیلئے آنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ جب آپ اسٹیڈیم میچ دیکھنے کیلئے آئیں گے تو میں پوری ٹیم سے آپ کی ملاقات کرواؤں گا، جسے سن کر ننھا مداح بہت خوش ہوا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ننھے فین کی محمد رضوان سے ویڈیو کال پر بات بھی کروائی، محمد رضوان نے بھی مداح سے گفتگو کے دوران اسے خوب حوصلہ دیا۔

متعلقہ خبریں