اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللّٰہ کی شادی یکم جون کو ہوگی،شاہی محل کا اعلان

عمان(نیوزڈیسک)اردن کے شاہی محل نے اعلان کیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللّٰہ کی شادی اگلے برس ہوگی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شاہی محل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بتایا گیا کہ شہزادہ حسین بن عبداللّٰہ اور رجوہ خالد السیف کی شادی یکم جون 2023 کو ہوگی۔
ہالی ووڈفلم اواتار دی وے آف واٹر نے ٹاپ گن میوریک کوبھی پیچھے چھوڑ دیا

لندن(نیوزڈیسک)ہالی ووڈ فلم ’’اواتار دی وے آف واٹر‘‘ نے ٹاپ گن میوریک کو پیچھے چھوڑ دیا، 2022 کی میگا فلم بن گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹام کروز کی مشہور زمانہ فلم ٹاپ گن کا سیکوئیل رواں برس ریلیز ہوا تھا جس نے بزنس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔اواتار دی وے آف واٹر ریلیز ہونے کے […]
شہرکاسب سے بڑامسئلہ اسٹریٹ کرائم ،2022میں 7 فیصد اضافہ ہوا، کراچی پولیس چیف کااعتراف

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی پولیس چیف نے تسلیم کیاہے کہ شہر قائد کا سب سے بڑا مسئلہ اسٹریٹ کرائم ہے۔ 2022ء میں اسٹریٹ کرائم میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ایڈشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سی ویو پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال اسٹریٹ کرائم میں 7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیگر […]
یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجی انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے،صدراتی محل کریملن کااعلان

ماسکو(نیوزڈیسک)روس نے یوکرین میں لڑنے کے لیے تعینات فوجیوں اور ریاستی ملازمین کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے،غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن کے خلاف عسکری مہم کا حصہ بننے والے فوجیوں کی حوصلہ افزائی پر مشتمل اقدام ہے کیونکہ حالیہ چند ماہ کے دوران روس کو یوکرین میں متعدد جنگی […]
معیشت اور دہشت گردی کے درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لیے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(نیوزڈسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ایک انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے اور اس کے لیے معیشت اور دہشت گردی کے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی […]
ملک کوبحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہی ہیں،شاہ محمود قریشی

ملتان (نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ملک کوبحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہی ہیں،عمران خان نے بھی سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلئے فوری اور شفاف الیکشن کا مطالبہ کیا،مہنگائی نے ملک کے 70سالہ ریکارڈ توڑ دیئے،امپورٹڈ حکومت نے عوام کے منہ سے […]
وزیراعظم شہباز شریف کارومن کیتھولک کے سابق روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ کے انتقال پراظہار افسوس

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے رومن کیتھولک کے سابق روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ کے انتقال پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بینی ڈکٹ کے جہان فانی سے چلے جانے سے کروڑوں افرادسوگوارہیں،ہفتہ کو جاری ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے بینی ڈکٹ کے انتقال پرافسوس کااظہارکیا،واضح رہے کہ پوپ بینی ڈکٹ سخت […]
سی ٹی ڈی نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں تین شہروں سے پانچ دہشت گرد گرفتار کرلئے

لاہور(نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے مختلف چھاپہ کارروائیوں میں تین شہروں سے پانچ دہشت گرد گرفتار کرلیے۔گرفتار دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔گرفتار ملزمان میں کالعدم القاعدہ کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے جبکہ دہشت گردوں سے خود کش جیکٹ بنانے کا سامان ، بارودی مواد ، […]
قومی اسنوکر،دفاعی چیمپئن محمد سجاد کو پری کوارٹر فائنل میں شکست،ذوالفقاراے قادربھی اگلے مرحلے میں نہ پہنچ سکے

کراچی(نیوزڈیسک)قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن محمد سجاد کو پری کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی، سربُلند خان نے 3-5 کے فریم اسکور سے ہرادیا۔کراچی کے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ایونٹ کا چوتھا روز دفاعی چیمپئن محمد سجاد کیلئے آخری ثابت ہوا، اُنہیں پری کوارٹر فائنل میں سربُلند خان نے بیسٹ آف نائن […]
جنرل (ر) باجوہ نے تحریک عدم اعتماد میں پی ڈی ایم کی مدد کی، مصطفیٰ نوازکھوکھرکادعویٰ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کےسابق رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی مدد کی تھی۔سابق آرمی چیف کو توسیع دینے کے لیے 12 منٹ کے اندر تاریخی قانون سازی ہوئی۔ایک ٹی […]