اہم خبریں

سی ٹی ڈی نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں تین شہروں سے پانچ دہشت گرد گرفتار کرلئے

لاہور(نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے مختلف چھاپہ کارروائیوں میں تین شہروں سے پانچ دہشت گرد گرفتار کرلیے۔گرفتار دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔گرفتار ملزمان میں کالعدم القاعدہ کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے جبکہ دہشت گردوں سے خود کش جیکٹ بنانے کا سامان ، بارودی مواد ، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 504 کومبنگ آپریشنز میں 21 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا اور 153 مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 67 بازیابیاں بھی کی گئیں۔

متعلقہ خبریں