کراچی(نیوزڈیسک)قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن محمد سجاد کو پری کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی، سربُلند خان نے 3-5 کے فریم اسکور سے ہرادیا۔کراچی کے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ایونٹ کا چوتھا روز دفاعی چیمپئن محمد سجاد کیلئے آخری ثابت ہوا، اُنہیں پری کوارٹر فائنل میں سربُلند خان نے بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل میچ میں 3-5 سے ہرادیا۔ذوالفقار اے قادر بھی اگلے مرحلے میں نہ پہنچ سکے، وہ شاہد آفتاب سے پورے 9 فریمز کے دلچسپ مقابلے کے بعد مات کھا گئے۔سابق جونیئر عالمی امیچر چیمپئن نسیم اختر بھی آخری آٹھ کھلاڑیوں میں آگئے، اُنہوں نے عبدل جاوید کو 0-5 سےآؤٹ کلاس کیا اور تیسرے فریم میں 125 کا بریک بھی کھیلا۔کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والےدیگر کھلاڑیوں میں عادل اے جبار، شان نعمت، اویس اللّٰہ منیر، آکاش رفیق اور سلطان محمد شامل ہیں۔