ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے21کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے21کیس رپورٹ ہوئے۔ این آئی ایچ کی جانب سے اتوارکو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار135کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے21افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح […]
برفانی طوفان نے نیاگرا آبشار کو بھی جمادیا،ویڈیو زاورتصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)ریاست ہائے متحدہ امریکا کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید برفانی طوفان نے کینیڈا اور امریکا کی سرحد پر واقع نیاگرا آبشار کو بھی جمادیا۔سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز اور تصاویر میں نیاگرا آبشار کے ارد گرد برف اور برف کی موٹی تہیں دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ جزوی طور پر جمی آبشار سے پانی […]
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا تعلیمی ادارے دو جنوری بروز پیر سے کھولنے کا اعلان

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے میدانی علاقوں میں تعلیمی ادارے دو جنوری سے کھولنے کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب پہاڑی علاقوں میں قائم تمام اسکولز 15 فروری تک بند رہیں گے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ میدانی علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے پیر 2 جنوری سے کھلیں گے، علاوہ ازیں […]
اینٹی نارکوٹکس فورس کی مختلف شہروں میں کارروائیاںجاری،بھاری مقدار میں منشیات بر آمد

کراچی(نیوزڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائی کے دوران منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی جبکہ مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔ترجمان کے مطابق اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،کیماڑی کے قریب کارروائی کرتے […]
نوجوان اداکار یاسر حسین نے نعمان اعجاز کو اداکاری چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

کراچی(نیوزڈیسک) نوجوان اداکار یاسر حسین نے سینئر فنکار نعمان اعجاز کو اداکاری چھوڑنے کا مشورہ دینے پر وضاحت پیش کی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں یاسر حسین بتایا کہ مجھ سے اکثر ٹی وی پروگراموں میں یہ پوچھا جاتا ہے کہ آپ کس فنکار کو اداکاری ترک کرنے کا مشورہ دیں گے۔انہوں نے بتایا […]
سکھر حیدرآباد موٹروے اسکینڈل کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی سربراہ کا تبادلہ

کراچی(نیوزڈیسک)سکھر حیدر آباد موٹر وے منصوبے میں دو سو ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ کا تبادلہ کردیا گيا۔جے آئی ٹی سربراہ چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ ڈاکٹر محمدنواز شیخ کا تبادلہ کرکے عثمان غنی صدیقی کو نیاچیئرمین اینٹی کرپشن سندھ مقرر کر […]
کوئی بھی خبریاپوسٹ شیئرکرنے سے پہلے مکمل تحقیق کرلیں،گوتریس سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور افواہوں کی روک تھام کے لیے سرگرم

نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور افواہوں کی روک تھام کے لیے سرگرم ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق انتونیو گوتریس نے سوشل میڈیا پر کوئی بھی پیغام شیئر کرنے سے پہلے اس کی صداقت کی تصدیق کرنے کا مشورہ بھی دیا ۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انتونیو […]
بنوں ،سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ، اہلکار شہید، 4 دہشت گردجہنم واصل

راولپنڈی(نیوزڈیسک)ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے […]
2022 زبردست گزرا،ہمیشہ بطور آل راؤنڈر پاکستان کیلئے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش رہی، ندا ڈار

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان ویمن ٹیم کی پلیئر ندا ڈار نے کہاہے کہ 2022 میرے لئے بہت زبردست گزرا، پی سی بی کوچنگ اسٹاف اور ساتھی کرکٹرز نے بہت سپورٹ کیا۔ہمیشہ بطور آل راؤنڈر پاکستان کیلئے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش رہی، کوشش ہے کہ آئندہ آنے والے برسوں میں بھی ایسی کارکردگی دکھاؤں۔نجی ٹی وی سے گفتگو […]
سال 2022 کیسا رہا؟ الیکشن کمیشن کی کارکردگی کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سال 2022 کیسا رہا؟ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اپنی کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاکہ 2022 میں 39 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد کروایا، قومی اسمبلی کی 12، پنجاب اسمبلی کی23 نشستوں پر ضمنی انتخابات کروائے گئے۔ای سی پی کا کہنا ہے […]