نوجوان اداکار یاسر حسین نے نعمان اعجاز کو اداکاری چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

کراچی(نیوزڈیسک) نوجوان اداکار یاسر حسین نے سینئر فنکار نعمان اعجاز کو اداکاری چھوڑنے کا مشورہ دینے پر وضاحت پیش کی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں یاسر حسین بتایا کہ مجھ سے اکثر ٹی وی پروگراموں میں یہ پوچھا جاتا ہے کہ آپ کس فنکار کو اداکاری ترک کرنے کا مشورہ دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یہ سوال میزبان کی طرف سے نہیں پوچھا جانا چاہئے اور اس کا جواب دینا ہمارے لئے مشکل ہوجاتا ہے۔یاسر حسین نے وضاحت دی کہ میں نے اس بات کا تذکرہ نعمان اعجاز سے کیا تو انہوں نے مجھے اجازت دی کہ تم میرا نام لے لیا کرو اور مجھے برا بھی نہیں لگے گا، اسی لئے میں اب ان کا نام لے لیتا ہوں۔