اہم خبریں

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا تعلیمی ادارے دو جنوری بروز پیر سے کھولنے کا اعلان

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے میدانی علاقوں میں تعلیمی ادارے دو جنوری سے کھولنے کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب پہاڑی علاقوں میں قائم تمام اسکولز 15 فروری تک بند رہیں گے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ میدانی علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے پیر 2 جنوری سے کھلیں گے، علاوہ ازیں تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی جاری کیے گئے ہیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق پرائمری اسکولز کے اوقات کار صبح 9 بج کر پندہ منٹ سے دوپہر دیڑھ بجے اور ہائی و ہائر سیکنڈری اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہوں گے۔ دوسری جانب پہاڑی علاقوں میں قائم تمام اسکولز 15 فروری تک بند رہیں گے۔

متعلقہ خبریں