اہم خبریں

شہرکاسب سے بڑامسئلہ اسٹریٹ کرائم ،2022میں 7 فیصد اضافہ ہوا، کراچی پولیس چیف کااعتراف

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی پولیس چیف نے تسلیم کیاہے کہ شہر قائد کا سب سے بڑا مسئلہ اسٹریٹ کرائم ہے۔ 2022ء میں اسٹریٹ کرائم میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ایڈشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سی ویو پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال اسٹریٹ کرائم میں 7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیگر جرائم میں 15 فیصد کمی ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ 2022ء میں ڈکیتی میں مزاحمت پر 109 افراد کو قتل کیا گیا، 2021ء میں یہ تعداد 75 تھی۔جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر قرار دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ شہر کا بڑا مسئلہ اسٹریٹ کرائم رہ گیا ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ اللہ کرے ہمارا اگلا سال اور زیادہ امن اور سکون والا ہو۔ انہوں نے شہریوں کو ہوائی فائرنگ سے پرہیز کرنے کی بھی تجویز دی۔

متعلقہ خبریں