اہم خبریں

ہالی ووڈفلم اواتار دی وے آف واٹر نے ٹاپ گن میوریک کوبھی پیچھے چھوڑ دیا

لندن(نیوزڈیسک)ہالی ووڈ فلم ’’اواتار دی وے آف واٹر‘‘ نے ٹاپ گن میوریک کو پیچھے چھوڑ دیا، 2022 کی میگا فلم بن گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹام کروز کی مشہور زمانہ فلم ٹاپ گن کا سیکوئیل رواں برس ریلیز ہوا تھا جس نے بزنس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔اواتار دی وے آف واٹر ریلیز ہونے کے 15 دن بعد فرانس، اٹلی، جرمنی اور اسپین میں بھی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے۔عالمی باکس آفس پر اواتار کا سیکوئیل 1.1 ارب ڈالر کا بزنس کرچکا ہے۔

متعلقہ خبریں