اہم خبریں

حکومت کا سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق پروپیگنڈامہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کافیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق منظم مہم چلانے والوں پر ہاتھ ڈالنے کی سفارش کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے ملک کے ڈیفالٹ کرنے کے بیانیہ کو دشمن کا ایجنڈا قرار دیا، اور تحریک انصاف کی قیادت کے بیانات کا جائزہ بھی لیا گیا، جس کے بعد شرکاء نے غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز بھی دی، اور سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق منظم مہم چلانے والوں پر ہاتھ ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے ۔نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ قومی سلامتی کمیٹی پیر کو ہونے والے دوسرے اجلاس میں ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی، اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔واضح رہے کہ جمعہ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہواتھاجس میں ملکی معیشت کو سدھارنے کے مشن پر طویل مشاورت کی گئی، اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس کو بریفنگ بھی دی تھی۔

متعلقہ خبریں