اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئندہ 15 دنوں کیلئے برقرار رہیں گی ،ہفتہ کومیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئندہ 15 دنوں کیلئے برقرار رہیں گی ۔انہوں نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوامگرہم نے قیمتیں نہ بڑھانے کافیصلہ کیا ہے،انہوں نے کہاکہ اوگرا نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری بھیجی تھی تاہم حکومت نے تیل قیمتوں میں اضافے کی سمری مستردکردی ہے، اسحاق ڈارنے کہاکہ پیٹرول کی قیمت 214ررپے 80پیسے فی لیٹر،ڈیزل کی قیمت 228روپے80پیسے فی لیٹر،مٹی کا تیل 171 روپے83پپسے فی لیٹر برقراررہے گا۔