اہم خبریں

اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پرتحریک انصاف نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد( نیوزڈیسک) اسلام آبادمیں عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایاگیا، درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری کابینہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایاگیاکہ عدالتی حکم کے باوجود وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے گئے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر بروز ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا لیکن مقررہ تاریخ پر انتخابات نہ کروائے جا سکے۔

متعلقہ خبریں