اہم خبریں

پی آئی اے کی پرواز میں سگریٹ نوشی پرعملے کو فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے پرواز میں سگریٹ نوشی پر عملے کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔فیصلہ یورپی سول ایوی ایشن (سی اے اے) سافا پروگرام کے تحت پی آئی اے طیارے کی انسپکشن کے دوران اسموکنگ کے انکشاف پر کیا گیا جبکہ ائیر لائن انتظامیہ نے نو اسموکنگ آن بورڈ پالیسی کی خلاف ورزی میں ملوث عملے کو ممکنہ جرمانے کا سرکلر جاری کردیا۔جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا کہ پرواز پر تعینات دیگر عملے کی جانب سے سگریٹ نوشی کرنے والے کے بارے میں رپورٹ کرنا ضروری ہے تاہم رپورٹ نہ کرنے والے عملے کو بھی ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں