نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے چین سے کورونا وائرس کے حوالے سے مزید حقیقت پر مبنی معلومات شیئر کرنے کا کہہ دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتہ کو جاری ایک بیان میں ترجمان عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ چین کورونا صورتحال کی مزید حقیقی معلومات فی الفورشیئر کرے۔ترجمان کے مطابق چین کے اسپتالوں میں موجود متاثرین اور اموات کے اعداد و شمار بتائے جائیں۔بیان کے مطابق چین میں کورونا سے متعلق تعاون اور ویکسی نیشن میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے چین سے کورونا ویکسی نیشن کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔