اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ایم اینڈ ڈی سی کا نیشنل رجسٹریشن امتحان NRE-I کامیابی سے مکمل۔ NRE- I امتحان ملک کے4 بڑے شہروں کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور میں منعقد ہو ئے۔
کراچی میں 390 ایم بی بی ایس، 1 بی ڈی ایس امیدوار شریک ہو ئے۔ اسلام آباد میں 1,583 ایم بی بی ایس، 19 بی ڈی ایس نے امتحان دیا۔ پشاور میں 442 ایم بی بی ایس، 3 بی ڈی ایس امیدوار شریک۔
لاہور میں 2,538 ایم بی بی ایس، 15 بی ڈی ایس نے حصہ لیا۔ NRE-I تھیوری امتحان صبح 9:30 بجے شروع، 3 گھنٹے 30 منٹ پر مشتملصدر PM&DC کے مطابق
امتحان شفاف انداز میں NUMS کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ صرف تسلیم شدہ غیرملکی اداروں سے تعلیم حاصل کریں۔ غیرتسلیم شدہ اداروں کے گریجویٹس کی رجسٹریشن نہیں ہوگی۔
NRE-I امتحان کا شیڈول جلد سرکاری ویب سائٹ پر جاری ہوگا۔
مزید پڑھیں :