اہم خبریں

آج کہاں کہاں بارش ہوگی؟ جانیے موسم کی مکمل اپڈیٹ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور خشک موسم جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب بالائی خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، سوات، چترال اور بنوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے ،شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایات جاری ۔
مزید پڑھیں‌:سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

متعلقہ خبریں