پشاور (اے بی این نیوز) پاکستانی ایتھلیٹ مسعود خان نے پشاور سے اسکردو تک 800 کلومیٹر سے زائد نان اسٹاپ دوڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسعود خان نے شاہراہ قراقرم کے دشوار گزار پہاڑی راستوں اور گلگت بلتستان کی وادیوں سے گزرتے ہوئے یہ غیر معمولی کارنامہ سرانجام دیا۔ پاکستانی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجموعی طور پر 810 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 9 دن میں مکمل کیا جو ان کے مطابق اپنی نوعیت کا منفرد اور تاریخی ریکارڈ ہے۔
مسعود خان نے کہا کہ اس کامیابی کے ذریعے انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور 800 کلومیٹر کا ہدف حاصل کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔
مزید پڑھیں:شہری ہوشیار،قربانی کے جانوروں میں امراض پھیلنے لگے















