لاہور( اے بی این نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شکیل عباسی( Shakil Abbasi )کو ٹرائلز کے آخری روز عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری ٹرائلز کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ شکیل عباسی نے کیمپ میں ابتدائی طور پر تربیتی فرائض انجام دیے تاہم بعد ازاں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایئر ٹکٹ کے اخراجات کے معاملے سمیت انتظامی امور اس فیصلے کی وجہ بنے۔
اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب ٹیم انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، جبکہ شکیل عباسی کیمپ میں بھی موجود نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستانی ایتھلیٹ نے عالمی سطح پر نئی تاریخ رقم کر دی















