اسلام آباد( اے بی این نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف خان( Sardar Muhammad Yousaf) نے پاکستانی حجاج کرام کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے سعودی عرب کے قوانین اور ضوابط پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دورانِ حج نظم و ضبط، صبر، برداشت اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی حجاج کرام اپنے مقدس سفر کے دوران پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں، جبکہ امت مسلمہ کے اتحاد اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ حج محبت، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے، اس لیے ہر حاجی کو ذمہ داری اور بہترین کردار کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:برج خلیفہ کا اعزاز خطرے میں پڑ گیا، جانیے تفصیلات















