اہم خبریں

پاکستان سے آج اندرون و بیرونِ ملک کیلئے 83 پروازیں منسوخ ہوگئیں

کراچی (اے بی این نیوز)پاکستان سے آج اندرون و بیرونِ ملک کیلئے 83 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انتظامی وجوہات کے باعث 24 گھنٹے میں کراچی سے 123، اسلام آباد سے 134اور لاہور سے 100 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

ملتان ایئرپورٹ سےآج 23، پشاور سے 16، سیالکوٹ سے 20، فیصل آباد سے 4 اور کوئٹہ سے 10 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔

فلائٹس شیڈول کے مطابق کراچی سے آج 20، لاہور سے 15، اسلام آباد سے 19 اور ملتان سے 11 پروازیں منسوخ ہوئیں۔کوئٹہ ،فیصل آبادسے 5، 5 پشاورسے 4 ،سکھر اورگلگت کی 2، 2 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ لوڈ میں کمی پر جدہ کی 20 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں 120 بچیوں کی رخصتی ،عیدالاضحی کے بعد500 اجتماعی شادیوں کا اعلان

متعلقہ خبریں