اہم خبریں

ایران میں اہم سفارتی ملاقات،بڑی تفصیلات سامنے آگئیں

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گفتگو سامنے آئی ہے۔

ایرانی صدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کہا کہ ایران صرف اپنے عوام کے جائز حقوق کا تحفظ چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی تاریخ کا تقاضا ہے کہ امریکیوں کے ساتھ مذاکرات میں انتہائی احتیاط برتی جائے۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مختصر لیکن انتہائی اہم سرکاری دورہ ایران اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں‌:آج کہاں کہاں بارش ہوگی؟ جانیے موسم کی مکمل اپڈیٹ

متعلقہ خبریں