ماہرین آثار قدیمہ نے 7 ہزار سال پرانی ہاور دور کی سڑک دریافت کرلی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ماہرین آثار قدیمہ نے سمندر کی تہہ میں موجود 7 ہزار سال پرانی سڑک دریافت کرلی ۔ یہ شاہراہ کروشیئن جزیرے کے ساحل پر موجود بحیرہ اڈریاٹک کی تہہ میں سے دریافت ہوئی ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس کی عمر7 ہزار سال سے زیادہ ہے ،13 فٹ چوڑی یہ سڑک ہاور تہذیب کے دور کی بتائی جاتی آثار قدیمہ کے ماہرین کو کروشیئن جزیرے کے ساحل پر بحیرہ ’ایڈریاٹک‘ کی تہہ سے ایک کچی شاہراہ ملی ہے جس کے بارے خیال ہےیہ شاہرہ پتھر کے زمانے کی ہے لیکن سمندر کی بلند ہونے سے یہ حصہ سمندر کی تہہ میں چلا گیا ۔