الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے 16 حلقوں کے پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے 16 حلقوں کے پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیئے،پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات 18 تا 20 مارچ تک دیئے گئے ہیں ،پریذائیڈنگ افسران الیکشن ایکٹ 2017 اور ضابطہ فوجداری کے تحت کاروائی کر سکیں گے، نوٹیفکیشن بھی جاری کر یا گیا ہے۔