اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج 20 اگست 2026 سولر پینلز کی قیمتیں

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں برانڈ، ٹیکنالوجی، معیار، واٹ اور شہر کے لحاظ سے مختلف ہیں۔ 20 اگست 2026 کو مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتیں تقریباً 36.5 سے 43 روپے فی واٹ کے درمیان دیکھی گئی ہیں، جبکہ مختلف Tier-1 پینلز کی قیمت تقریباً 39.3 سے 46 روپے فی واٹ تک ہے۔
تازہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق 585 واٹ کے سولر پینل کی قیمت تقریباً 23 ہزار سے 27 ہزار روپے کے درمیان بنتی ہے، تاہم برانڈ اور ٹیکنالوجی کے مطابق قیمت میں فرق ہوسکتا ہے۔ بعض پریمیم ماڈلز اس سے زیادہ قیمت میں بھی دستیاب ہیں۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں سولر پینلز کے نرخ دکاندار، درآمدی لاگت، ٹرانسپورٹ اور مقامی طلب کے باعث مختلف ہوسکتے ہیں۔ کراچی میں صدر، لاہور میں ہال روڈ جبکہ راولپنڈی میں کالج روڈ جیسے بڑے تجارتی مراکز سے نرخوں کا موازنہ کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سولر پینل خریدتے وقت صرف فی پلیٹ قیمت کے بجائے فی واٹ ریٹ، پینل کی ٹیکنالوجی، گریڈ، وارنٹی اور دستاویزی حیثیت کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ مارکیٹ میں قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوسکتی ہیں، اس لیے خریداری سے قبل مقامی ڈیلر سے تازہ ریٹ ضرور معلوم کریں۔

City Rupees Per Watt (A Grade Documented)
Solar Panel Price in Islamabad RS. 40 – 46/Watt
Solar Panel Price in Rawalpindi RS. 39 – 45/Watt
Solar Panel Price in Lahore RS. 38 – 44/Watt
Solar Panel Prices in Multan RS. 38 – 44/Watt
Solar Panel Price in Quetta RS. 40 – 45/Watt
Solar Panel Price in Faisalabad RS. 39 – 44/Watt
Solar Panel Price in Peshawar RS. 40 – 45/Watt
Solar Panel Price in Karachi RS. 37 – 43/Watt

 
مزید پڑھیں: خواجہ آصف نے عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی

متعلقہ خبریں