نجی سکول کوطالبہ پر تشدد مہنگاپڑ گیا ، رجسٹریشن معطل ، جرمانہ ادا کرنے کا حکم

لاہور(نیوزڈیسک) طالبات کا ساتھی طالبہ پر تشدد کا واقعہ، نجی سکول کی رجسٹریشن معطل ، پرنسپل ،سٹاف ، کینٹین ملازم اور تشدد میں ملوث طالبات کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ڈی سی نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر فریقین کے دلائل سنے،پرائیویٹ سکول کےمالک زاہد علی اکبر،سکول پرنسپل رومولڈیلٹا پیش ہوئے،ڈی سی محمد علی نے اگلی سماعت تک سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی۔ رجسٹریشن معطلی کےدوران سکول کےامور دیکھنے کیلئےسی ای اوایجوکیشن کوہدایت کردی گئی ہے،سکول انتظامیہ کو اگلی سماعت پر اپنا جواب جمع کروانے کی بھی ہدایت کردی،طالبات کے والدین نے کوئی تحریری جواب جمع نہ کروایا۔والدین کو اگلی سماعت پر اپنا تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،سی ای او ایجوکیشن کو والدین کو نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ۔ جبکہ نجی سکول کے مالک کو پچاس ہزار روپے جرمانے ادا کرنے کا حکم دیدیا۔