ملازم کا نوکری چھوڑنے کے بعد آفس کے باہر ڈھول کی تھاپ پر رقص

نئی دہلی (نیوزڈیسک)نوکری چھوڑنا ہمارے کریئر کا ایک بڑا اور اہم فیصلہ ہوتا ہے، کئی مرتبہ دفتر سے پریشان ہوکر، تنخواہ کم ہونے پر یا پھر ساتھیوں کے ساتھ تال میل ٹھیک نہ ہونے پر نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی شخص نے آفس کے معاملات سے تنگ آکر نوکری چھوڑ دی اور آخری دن اپنے آفس کے باہر نوکری چھوڑنے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو بھارت کے شہر پونے کی ہے جہاں سیلز ایسوسی ایٹ کے طور پر ایک کمپنی کے ملازم انیکیت نامی شخص نے آفس کے معاملات سے تنگ آکر نوکری چھوڑ دی۔

مزیدپڑھیں:لاہور، ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی

بھارتی میڈیا کے مطابق نوکری چھوڑنے کے بعد انیکیت اور اس کے دوستوں نے موسیقاروں اور ڈھول والوں کو آفس بلا لیا اور اپنے منیجر کے باہر آنے کا انتظار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منیجر کے باہر آنے پر انکیت نے منیجر سے ہاتھ ملایا اور کہا کہ سوری سر بائے بائے، جس کے بعد اس نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، اس دوران منیجر انیکیت کو دیکھتا رہا اور طیعش میں آگیا۔

انکیت کے دوست انیش بھگت کی شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا کہ انکیت کے باس نے انہیں تین سالوں کی ملازمت میں کبھی نہیں سراہا، اس کی تنخواہ میں اضافہ مونگ پھلی جتنا تھا۔

انکیت کے دوست انیش بھگت نے بتایا کہ انکیت کا تعلق متوسط طبقے سے ہے اور وہ کمپنی میں پھنسا ہوا تھا، بھگت نے انکشاف کیا کہ انیکت اب فٹنس ٹرینر بننے کے اپنے شوق کو پورا کرے گا جس کے لیے تمام دوستوں نے اسے جم شوز تحفے میں دیے۔