اہم خبریں

لشکری رئیسانی کو’’ن ‘‘لیگ میں شمولیت کی دعوت

لاہور(  اے بی این نیوز    ) شہباز شریف سے نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی کی ملاقات،شہباز شریف نے آمد پر حاجی لشکری رئیسانی اور دیگر راہنمائوں کا استقبال کیا میر ہمایوں کرد اور دیگر راہنما بھی ملاقات میں شریک تھے ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا شہباز شریف کی حاجی لشکری رئیسانی کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت لشکری رئیسانی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ،ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کروں گا، حاجی لشکری رئیسانی کی شہباز شریف سے گفتگو،لشکری رئیسانی نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر کامیاب جلسے پر شہباز شریف کو مبارک دی بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، شہباز شریف کی وفد سے گفتگو،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی نواز شریف کا ہمیشہ کلیدی ایجنڈا رہا ہے، گوادر، سی پیک اور ترقی کا عمل بلوچستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، 16 ماہ کے دوران بطور وزیراعظم بلوچستان کے سب سے زیادہ دورے کئے، بلوچستان میں دانش سکول کی بنیاد رکھ دی ہے، نوجوانوں کو تعلیم دینا اور ہنرمند بنانا ترقی کے عمل کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں