جہانیاں(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ الائنس کرانا سیاست میں مداخلت کے مترادف ہے۔ تمام جماعتوں کو الیکشن لڑنےکا موقع دیا جائے گا، بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت عوامی مقبولیت کی دلیل ہے۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ الیکشن مقرر وقت پر ہوں گے، نہ ہونےکی وجہ نظر نہیں آتی۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی پرانے ساتھیوں کے چھوڑ جانے سے کمزور ہوئی، ناراض ساتھیوں کو واپس لایا جائے گا۔















