لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ(پی کے ایل آئی ) میں گردے اور جگر کے ایک ہزار سے زائدپیوند کاری آپریشن ہو چکے ہیں،ہفتہ کو پنجاب کڈنی اینڈلیور انسٹیٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی کے ائی ایل ائی میں 80 فیصد مریضوں کا علاج بالکل مفت ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پی کے ایل ائی کے زیر انتظام صبوبہ بھر کے فلٹر کلینکس کو بند کیا گیا ،پی کے ایل آئی نے 2015 میں اپنے سفر کا آغاز کیا ,2018 میں پی کے ایل آئی کی تکمیل ہوئی،انہوں نے کہاکہ امیر اور غریب کی تفریق کے بغیر پی کے ایل آئی میں علاج کیا جاتا ہے، شہباز شریف نے آخر میں کہا کہ مقصد صرف ہسپتال بنانا نہیں تھا بلکہ یہاں یونیورسٹی اور نرسنگ سکولز بھی بنائے جائیں گے۔















