اہم خبریں

ہزارہ ایکسپریس حادثہ،ریلوے اسٹیشن راولپنڈی میں خصوصی ڈیسک قائم

راولپنڈی (  اے بی این نیوز   )کراچی سے راولپنڈی آنے والے ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کا معاملہ،ریلوے اسٹیشن راولپنڈی میں حادثے کی معلومات کے حوالے سے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا ،ریلوے راولپنڈی کی جانب سے ڈیسک کے کیے ایمرجنسی نمبرز بھی جاری کر دیئے گئے،یلوے حکام کے مطابق ہزارہ ایکسپریس میں 990 افراد سوار تھے، 28 افراد اب تک جا نبحق ہوئے، حادثے میں 15 افراد شدید زخمی ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہین، ہزارہ ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی اور پھر حویلیاں روانہ ہونا تھی، حادثے میں ٹرین کی 11 بوگیاں متاثر ہوئی،5 بوگیوں سے لاشیں برآمد ہوئی،ہزارہ ایکسپریس صبح 7 بج کر 35 منٹ کر کراچی سے روانہ ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں