راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) سات روز کیلئے دفعہ 144 نافذ ،نوٹیفکیشن جاری ،ضلع بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ،ضلع بھر میں اسلحہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی۔دفعہ 144 کا اطلاق، حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہو گا۔ خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلع اٹک میں بھی دفعہ 144 نافذ ،ہر قسم کے دھرنوں ریلیوں جلسوں جلوسوں پر پا بندی، پابندی کا یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو کر12 اگست تک موثر رہے گا۔