لاہور(نیوزدیسک)وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہزارہ ایکسپریس حادثے میں تخریب کاری کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کہہ ہی رہا تھا چند دن رہ گئے کوئی حادثہ نہ ہوجائے اور ایسا ہی ہوا،اتور کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے 15 اموات کی خبر ابھی تک آئی ہے جس کے بعد نواب شاہ اور سکھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،حادثے سے قبل ٹرین 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جارہی تھی۔انہوں نے کہاکہ یا تو کوئی مکینکل فالٹ ہے یا پھر تخریب کاری، تخریب کاری تھی یا فنی خرابی اس کا فیصلہ ایف جی آئی آر کرے گی۔















