کراچی (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری دھوکا ہے، کراچی کے لاکھوں شہری ،ڈیجیٹل مردم شمار ہی نہیں۔آج حافظ نعیم الرحمان نے پریس پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر کراچی پر شب خون مارا جا رہا ہے، صرف دکھاوے کیلئے ڈیجیٹل مردم شماری میں توسیع کی گئی ،اعداد وشمار تو پہلے ہی طے ہوچکے تھے ،پیپلزپارٹی کی حقیقت سب کے سامنے آچکی ،لوگ پی پی سے نفرت کرتے ہیں ، جماعت اسلامی ہی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے۔















