اسلام آباد (نیوزڈیسک)توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر خواجہ آصف نےکہا ہےکہ نواز شریف کو اڈیالہ بھیجنے والے، گانے اور ناچنے والے، آج کدھر ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کدھر ہے؟ہفتہ کو خواجہ آصف نے ٹوئٹر پرسابق رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کی ویڈیو شیئر کرکے ساتھ لکھا کہ یہ گانے والا دو دن بھی ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔وزیر دفاع نے عمران خان سے سوال کیا کہ تمہارے ساتھ ہے کون؟ آس پاس دیکھو، اللّٰہ سے معافی مانگو۔خواجہ آصف نے نواز شریف کی گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پرانی تصویر بھی شیئر کی اور نام لیے بغیر شاہ محمود قریشی پربھی طنز کیا اورکہاکہ ان میں جو شخص بظاہر آج پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہے اس کا DNA چیک کروا لو، دو نمبر نکلے گا۔















