اہم خبریں

ایسا تو ہونا تھا،یہ مکافاتِ عمل ہے، بلاول کا چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر تبصرہ

کراچی(نیوزڈیسک)وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا تو ہونا تھا یہ مکافات عمل ہے۔ہفتہ کو کراچی میں ایوان صنعت و تجارت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے فوراً اسلام آباد بلایا گیا ہے تومیں اسلام آباد روانہ ہو رہا ہوں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمارا ملک معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور جغرافیائی لحاظ سے بھی پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے۔

متعلقہ خبریں