لاہور (نیوز ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کے بعد سابق زمان پارک سے گرفتار کر لیا گیا، شاہ محمود قریشی نے بھی گرفتاری کی تصدیق کردی ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد اور لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئ، زمان پارک کو جانے والے راستوں پر اضافہ رکاوٹیں لگا دی گئیں ،اسلام آباد اور لاہور میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائیگا۔انہیں کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جانے کا امکان ہے ۔















