اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا،مردم شماری حوالے سے اہم فیصلے لیے جائیں گے ، الیکشن پرانی یا نئی ڈیجیٹل مردم شماری پر ہونگے یا نہیں اس کا فیصلہ آج ہو گا اس کے لیے اجلاس آج دوپہر کو طلب ہو گا جس کی صدارت وزیرِاعظم شہباز شریف کریں گے ،اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا ء شامل ہونگے۔ اجلاس کو نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔















