کراچی (نیوز ڈیسک)علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ ،2 بوگیاں ٹریک سے اُتر گئیں، ریلیف ٹرین 4 گھنٹے میں پہنچنے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق یہ ٹرین حادثہ پڈعیدن کے قریب پیش آیا ،حادثے میں کسی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ہیں،حادثے کی وجہ سے اسی روٹ کے ذریعے پنجاب جانے والی ریل گاڑیاں مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک دی گئیں ہیں۔ مسافروں کی مشکلات کا سامنا ، سفرکا دورانیہ مزید طویل ہو گیا۔















