اہم خبریں

9 مئی کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان نے بیان ریکارڈ کروادئیے

لاہور(نیوزڈیسک)9 مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر سرکاری املاک پر حملے کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی بہنیں عظمیٰ خان اور علیمہ خان جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق علیمہ اور عظمیٰ خان نے 4 مقدمات کی تفتیش میں بیانات ریکارڈ کروائے، دونوں نے نومئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے لا تعلقی کا اظہار کیا۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ میں جناح ہاؤس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک تھی مگرمیرا توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے تعلق نہیں جبکہ علیمہ خان نے کہا کہ 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے وقت زمان پارک میں موجود تھی۔

متعلقہ خبریں